پاکستان بمقابلہ سری لنکا: دوسرے ون ڈے میں سری لنکا کی بیٹنگ جاری، شاہین شاہ آفریدی ٹیم سے باہر

راولپنڈی: تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکن ٹیم کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی قیادت میں تبدیلی

آج کے میچ میں قومی ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کے بجائے سلمان علی آغا کر رہے ہیں۔
شاہین آفریدی طبیعت ناساز ہونے کے باعث آج کے میچ میں شامل نہیں ہیں۔

وسیم جونیئر کی واپسی

شاہین کی عدم موجودگی میں ٹیم مینجمنٹ نے وسیم جونیئر کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا ہے۔

سیریز میں پاکستان کو 1-0 کی برتری

واضح رہے کہ سیریز کے پہلے ون ڈے میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کی تھی۔

Related posts

قومی کرکٹ میں حالیہ ہلچل کے دوران سلیکشن کمیٹی کو بڑا دھچکا لگ گیا

ٹی 20 ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی: قومی کرکٹرز پر 50،50 لاکھ روپے جرمانے کی تجویز زیر غور

آئی سی سی مین ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ویسٹ انڈیز کی دھواں دار فتح، بھارت کے لیے خطرے کی گھنٹی