پاکستان بمقابلہ سری لنکا: تیسرے اور آخری ون ڈے میں سری لنکا کی بیٹنگ جاری

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

گرین شرٹس نے آج کے میچ کے لیے چار تبدیلیاں کی ہیں۔ فیصل اکرم، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف اور وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ حسیب اللہ اس میچ میں بطور وکٹ کیپر کھیل رہے ہیں۔

سری لنکن ٹیم میں بھی چار تبدیلیاں کی گئی ہیں، جبکہ قائم مقام کپتانی کوشال مینڈس کر رہے ہیں کیونکہ اصل کپتان چریتھ اسالنکا بیماری کے باعث آج کے میچ میں شرکت نہیں کر سکے۔

واضح رہے کہ پاکستان پہلے ہی سیریز 0-2 سے اپنے نام کر چکا ہے۔ پہلے ون ڈے میں پاکستان نے 6 رنز سے فتح حاصل کی تھی جبکہ دوسرا میچ 8 وکٹوں سے جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کی۔

تیسرے ون ڈے میں سری لنکا اپنی کارکردگی بہتر بنانے اور وائٹ واش سے بچنے کی کوشش میں مصروف ہے۔

Related posts

آئی سی سی مین ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کی دھواں دار فتح، جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست

قومی کرکٹ میں حالیہ ہلچل کے دوران سلیکشن کمیٹی کو بڑا دھچکا لگ گیا

ٹی 20 ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی: قومی کرکٹرز پر 50،50 لاکھ روپے جرمانے کی تجویز زیر غور