بھارت کے ٹیسٹ کپتان شبمن گل اسپتال منتقل، جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں انجری کا خدشہ

کلکتہ کے ایڈن گارڈنز میں بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے، جب کپتان شبمن گل انجری کے باعث اسپتال منتقل کر دیے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شبمن گل کو یہ انجری جنوبی افریقی اسپنر سائمن ہارمر کی گیند پر سویپ شاٹ کھیلنے کی کوشش کے دوران ہوئی، جس سے ان کی گردن میں شدید کھچاؤ پیدا ہوا۔ میچ کے دوسرے روز انہوں نے صرف 4 رنز بنا کر میدان چھوڑ دیا اور فوری طور پر اسپتال پہنچائے گئے۔

ڈریسنگ روم میں ابتدائی طبی امداد کے دوران شبمن گل کو گردن پر کالر پہنایا گیا۔ بیٹنگ کے بعد انہوں نے گردن میں تکلیف اور حرکت میں رکاوٹ محسوس کی، جس کے باعث صورتحال تشویشناک ہو گئی۔

رپورٹس کے مطابق شبمن گل اس وقت آئی سی یو میں زیرِ نگرانی ہیں۔ ڈاکٹرز مزید ٹیسٹ کریں گے تاکہ انجری کی شدت کا تعین کیا جا سکے، اور اس کے بعد ان کے علاج اور میچ میں دستیابی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ انجری بھارت کے لیے اس پہلے ٹیسٹ میں بڑا جھٹکا ثابت ہو سکتی ہے، کیونکہ کپتان کی غیر موجودگی ٹیم کی حکمت عملی اور بیٹنگ لائن پر اثر ڈال سکتی ہے۔

Related posts

فیفا ورلڈ کپ 2026 سے قبل تاریخ ساز ریکارڈ، ٹکٹس کے لیے 50 کروڑ سے زائد درخواستیں

برسبین اوپن: فائنل کے بعد یوکرینی ٹینس اسٹار مارتا کوستیوک اپنے ملک کی صورتحال پر جذباتی ہوگئیں

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس لاہور میں انتقال کرگئے