ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے ٹیم سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے ٹیم سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ علی ترین نے یہ خبر سوشل میڈیا پر اپنے فینز کے نام جاری کیے گئے پیغام کے ذریعے دی۔

علی ترین نے کہا کہ ملتان سلطانز کا حصہ ہونا ان کی زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہا اور وہ شائقین اور جنوبی پنجاب کی نمائندگی کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سال بہ سال مالی نقصانات کے باوجود وہ کبھی بھی ٹیم چھوڑنے کے بارے میں نہیں سوچے، لیکن اصولوں سے سمجھوتہ کرنے کے بجائے ٹیم کو خود اس کے پیروں پر کھڑا کرنا ان کا فیصلہ ہے۔

علی ترین نے فینز سے اپیل کی کہ نئے مالک کو اسی جذبے کے ساتھ سپورٹ کریں اور خود بھی مستقبل میں شائقین کی طرح ٹیم کو سپورٹ کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے معاہدے کی خلاف ورزی اور پی ایس ایل کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی مہم پر علی ترین کو نوٹس جاری کیا تھا، تاہم انہوں نے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

Related posts

فیفا ورلڈ کپ 2026 سے قبل تاریخ ساز ریکارڈ، ٹکٹس کے لیے 50 کروڑ سے زائد درخواستیں

برسبین اوپن: فائنل کے بعد یوکرینی ٹینس اسٹار مارتا کوستیوک اپنے ملک کی صورتحال پر جذباتی ہوگئیں

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس لاہور میں انتقال کرگئے