ڈھاکا: بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں اس سال پاکستان کے 11 کرکٹرز مختلف فرنچائزز کی نمائندگی کریں گے۔ نیلامی اور ڈائریکٹ معاہدوں کے ذریعے پاکستانی کھلاڑیوں کو بی پی ایل کا حصہ بنایا گیا ہے۔
خواجہ نافع اور صفیان مقیم رنگپور رائیڈرز میں شامل ہو گئے ہیں، جبکہ صاحبزادہ فرحان، محمد نواز، جہانداد خان اور راج شاہی وارئیرز کی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
تیز رفتار باؤلر احسان اللہ اور بیٹر حیدر علی نوکخالی ایکسپریس کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ عثمان خان ڈھاکا کیپٹلز اور اسپنر ابرار احمد چٹاگانگ رائلز کی نمائندگی کریں گے۔
اوپنر صائم ایوب اور فاسٹ باؤلر محمد عامر سلہٹ ٹائٹنز کی ٹیم میں شامل ہیں اور لیگ میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
واضح رہے کہ بی پی ایل کے 26 دسمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے، جہاں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت شائقین کے لیے دلچسپی کا باعث ہوگی.