لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر معین خان نے سوشل میڈیا پر اپنے انتقال سے متعلق پھیلنے والی خبروں پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی تھیں کہ معین خان انتقال کر گئے ہیں، تاہم سابق کرکٹر نے انسٹاگرام پر ویڈیو اسٹوری جاری کرتے ہوئے ایسی تمام افواہوں کی سختی سے تردید کی۔
معین خان نے کہا:
• “آج صبح سے میری صحت اور میرے انتقال کی ایک خبر گردش کر رہی ہے۔ جس نے بھی یہ پوسٹ کی، اس نے بڑی غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے۔”
• “الحمدللہ میں خیریت سے ہوں اور اپنی زندگی انجوائے کر رہا ہوں۔”
ان کا کہنا تھا کہ اصل واقعہ حیدرآباد میں ہوا، جہاں مقامی سابق کرکٹر معین خان راجپوت دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ سوشل میڈیا پر خبر سامنے آنے کے بعد بعض شائقین کرکٹ نے معین خان راجپوت کو سابق وکٹ کیپر معین خان سمجھ لیا، جس کے باعث غلط افواہیں پھیل گئیں۔
معین خان نے عوام سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر یقین کرنے سے پہلے تصدیق کریں اور افواہوں کو نہ پھیلائیں.