برسبین: مچل اسٹارک نے وسیم اکرم کا 23 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

برسبین میں کھیلے گئے ایشز سیریز کے ڈے نائٹ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم کا 23 سال پرانا ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کر دی۔

گابا میں جاری ٹیسٹ کی پہلی اننگز کے دوران مچل اسٹارک نے انگلینڈ کے بیٹر بین ڈکٹ، اولی پوپ اور ہیری بروک کی اہم وکٹیں حاصل کیں، جس کے ساتھ ہی وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے لیفٹ آرم فاسٹ بولر بن گئے۔

اس سے قبل یہ اعزاز سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے پاس تھا، جنہوں نے 104 ٹیسٹ میچز میں 414 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
مچل اسٹارک نے اپنے 102ویں ٹیسٹ میں 415 وکٹیں مکمل کرکے انہیں پیچھے چھوڑ دیا۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے فاسٹ بولر انگلینڈ کے سابق اسٹار جیمز اینڈرسن ہیں، جو 188 ٹیسٹ میچوں میں 704 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں.

Related posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ پر تنازع، بھارتی میڈیا نے پابندیوں کا بیانیہ شروع کر دیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت یا بائیکاٹ؟ پی سی بی نے متبادل پلان تیار کر لیا، فیصلہ آج متوقع

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تنازع: بنگلادیش کی بے دخلی پر سری لنکا کا مؤقف سامنے آگیا