نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا، جسٹن گریوز کی ڈبل سنچری نے مقابلہ بچا لیا

کرائسٹ چرچ میں کھیلا گیا نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈرا ہوگیا۔ نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 531 رنز کا بڑا ہدف دیا تھا، مگر مہمان ٹیم نے شاندار مزاحمت کرتے ہوئے میچ بچا لیا۔

ویسٹ انڈیز نے چوتھی اننگز میں 163.3 اوورز تک بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 457 رنز بنائے۔
جسٹن گریوز نے تاریخی بیٹنگ کرتے ہوئے 388 گیندوں پر 202 ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ کیمار روچ نے 233 گیندوں پر 58 ناٹ آؤٹ بنا کر ناقابلِ یقین ساتھ نبھایا۔ دونوں کے درمیان ساتویں وکٹ کی شراکت 180 رنز رہی، جس نے ویسٹ انڈیز کی ڈوبتی ہوئی کشتی بچا لی۔

اس سے قبل شائے ہوپ نے بھی 140 رنز کی اہم اننگز کھیل کر ٹیم کی بنیاد مضبوط کی۔

میچ کے دوران نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 231 رنز بنائے تھے جبکہ دوسری اننگز 466/8 ڈیکلئیر کی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 167 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

شاندار ڈبل سنچری اور میچ بچانے میں مرکزی کردار ادا کرنے پر ویسٹ انڈیز کے جسٹن گریوز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا.

Related posts

ایشیز کا دوسرا ٹیسٹ: آسٹریلیا کی شاندار کامیابی، انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست — آسٹریلوی بیٹرز کا منفرد ریکارڈ قائم

ویمن ٹینس پلیئرز نے ایک بار پھر کمائی کے میدان میں دیگر تمام کھیلوں کے ایتھلیٹس کو پیچھے چھوڑ دیا

برسبین: مچل اسٹارک نے وسیم اکرم کا 23 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا