ایشز کے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جیفری بائیکاٹ اپنی ہی ٹیم پر سخت برہم ہو گئے۔
سابق کپتان نے انگلینڈ ٹیم کو “غیر ذمہ دار اور بے کار” قرار دیتے ہوئے کہا کہ بین اسٹوکس اور برینڈن میکلم یہ سمجھتے ہیں کہ صرف وہی جدید ٹیسٹ کرکٹ جانتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ “اب وقت آگیا ہے کہ ہم انہیں سننا بند کر دیں۔”
“برسبین میں ڈراؤنا شو پیش کیا گیا”
جیفری بائیکاٹ نے ٹیم کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا:
• برسبین میں خوفناک کھیل پیش کیا گیا
• بیٹنگ انتہائی غیر ذمہ دارانہ تھی
• بولرز صرف شارٹ لینتھ پر بولنگ کرتے رہے
• “اس آسٹریلوی ٹیم کو تو ہرایا جانا چاہیے تھا”
“اس کارکردگی کے ساتھ معجزے کی ضرورت ہے”
بائیکاٹ نے مزید کہا:
• 6 دن کی ایشز کرکٹ کھیلنے کے بعد انگلینڈ کو اب جیتنے کے لیے معجزے کی ضرورت ہے
• اس بیٹنگ اور بولنگ کے ساتھ کامیابی ممکن نہیں
• انگلینڈ ٹیم کا کوئی کھلاڑی اپنے کیمپ کے باہر کسی کی بات سننے کو تیار نہیں
انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ بدل چکی ہے، لیکن انگلینڈ ٹیم یہ سمجھتی ہے کہ صرف وہی جدید کرکٹ کا علم رکھتے ہیں۔
ہیری بروک پر بھی سخت تنقید
سابق کپتان نے بیٹر ہیری بروک کی کارکردگی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا:
“ہر انگلش سپورٹر جاننا چاہتا ہے کہ ہیری بروک کے ذہن میں کیا چل رہا ہے، وہ آسٹریلوی پچز پر اپنے پیروں کو حرکت میں ہی نہیں لا رہا۔”
آسٹریلیا کی دو صفر کی برتری
واضح رہے کہ ایشز کے پہلے دونوں ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو یکطرفہ مقابلوں کے بعد شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی ہے.