2
اسلام آباد: پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں شامل ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شعیب اختر بی پی ایل میں ڈھاکا کیپیٹلز کے مینٹور کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔ انہوں نے بطور مینٹور ڈھاکا کیپیٹلز کو باضابطہ طور پر جوائن کر لیا ہے۔
شعیب اختر کی شمولیت کو ٹیم کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے نوجوان کھلاڑیوں کو ان کے تجربے سے فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔
واضح رہے کہ بنگلا دیش پریمیئر لیگ کا آغاز 26 دسمبر بروز جمعہ سے ہو رہا ہے۔ لیگ میں شرکت کے لیے کچھ پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی این او سیز جاری کیے جا چکے ہیں.