سڈنی واقعے کے بعد ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

سڈنی: سڈنی کے ساحل پر فائرنگ کے افسوسناک واقعے کے بعد آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق حکام نے میچ کے دوران ایڈیلیڈ اوول کے باہر اضافی سکیورٹی تعینات کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔

اس حوالے سے ساؤتھ آسٹریلیا کے پولیس کمشنر گرانٹ اسٹیونز نے بتایا کہ سکیورٹی رسپانس سیکشن کو تعینات کیا جا رہا ہے، جس میں اعلیٰ تربیت یافتہ پولیس افسران شامل ہوتے ہیں اور ان کے پاس اضافی اسلحہ بھی ہوتا ہے۔

پولیس کمشنر کے مطابق رسپانس سیکشن چند برس قبل قائم کیا گیا تھا جو پبلک مقامات پر سکیورٹی فرائض انجام دیتا ہے۔ یہ یونٹ اسٹیڈیم کے ارد گرد تعینات رہے گا اور شائقین کی حفاظت کو یقینی بنائے گا۔

واضح رہے کہ سڈنی کے ساحل پر پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں اب تک 15 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جس کے بعد ملک بھر میں سکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں

Related posts

شاہین آفریدی کا بی بی ایل ڈیبیو مایوس کن، امپائر نے بولنگ سے روک دیا

سڈنی کے ساحل پر فائرنگ کے واقعے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے بی بی ایل کے کھلاڑیوں کے لیے قانون میں نرمی کی

پی ایس ایل 11: شیڈول کا اعلان، اگلے سال 26 مارچ سے 3 مئی تک کھیلا جائے گا