گیولنگ: پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں ڈیبیو خوشگوار ثابت نہ ہو سکا۔ شاہین آفریدی نے برسبین ہیٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے پہلے ہی میچ میں مہنگی بولنگ کی اور کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔
ڈیبیو میچ میں شاہین آفریدی نے 2 اعشاریہ 4 اوورز میں 43 رنز دیے، تاہم وہ کسی بھی بیٹر کو آؤٹ کرنے میں ناکام رہے۔ اپنے تیسرے اوور کے دوران شاہین نے لگاتار دو بیمرز کرائیں، جس کے بعد امپائر نے قوانین کے تحت انہیں مزید بولنگ کرانے سے روک دیا۔
دوسری جانب پاکستان کے اسٹار وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بھی بی بی ایل میں اپنے ڈیبیو میچ کو یادگار نہ بنا سکے۔ میلبرن رینیگیڈز کی جانب سے کھیلتے ہوئے محمد رضوان صرف 10 گیندوں پر 4 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
پاکستانی شائقین کو دونوں کھلاڑیوں سے بہتر کارکردگی کی امید تھی، تاہم ابتدائی میچ میں دونوں اسٹارز توقعات پر پورا نہ اتر سکے۔