ممبئی / عالمی خبر: فٹبال کے عالمی ستارہ لیونل میسی کو بھارت کے ارب پتی اننت امبانی نے 13 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 36 کروڑ 40 لاکھ پاکستانی روپے) مالیت کی نایاب گھڑی بطور تحفہ پیش کی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق یہ تحفہ میسی کو بھارت کے دورے کے دوران دیا گیا۔ گھڑی انتہائی محدود شمار میں تیار کی گئی ہے، اور دنیا بھر میں صرف 12 نمونے موجود ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ گھڑی بلیک کاربن فائبر کیس اور اسکیلیٹن ڈائل پر مشتمل ہے، جو گھڑی کے اندرونی میکانزم کو نمایاں طور پر دکھاتا ہے۔
سوشل میڈیا پر میسی کی یہ تصاویر وائرل ہو گئی ہیں، جن میں وہ اپنی نئی نایاب گھڑی پہنے ہوئے نظر آ رہے ہیں، جس سے فٹبال اور لگژری اشیاء کے شائقین میں دلچسپی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
یہ تحفہ میسی اور اننت امبانی کے درمیان دوستانہ تعلقات کی عکاسی بھی کرتا ہے، اور عالمی سطح پر میڈیا کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔