بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا، سوریا کمار یادیو کپتان مقرر

نئی دہلی: بھارت نے اگلے سال کے آغاز میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بھارتی اسکواڈ کی قیادت سوریا کمار یادیو کریں گے، جبکہ اکشر پٹیل کو ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں ابھیشک شرما، سنجو سیمسن، تلک ورما، ہاردک پانڈیا اور شیوم ڈوبے کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ رنکو سنگھ، اکشر پٹیل، جسپریت بمراہ، ہرشیت رانا اور ارشدیپ سنگھ بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

بھارتی ٹیم میں اسپن بولنگ کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے کلدیپ یادیو، ورن چکرورتی اور واشنگٹن سندر کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن کو بھی اسکواڈ میں جگہ دی گئی ہے۔

بھارت کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان شبمن گل ورلڈکپ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا آغاز 7 فروری سے ہوگا، جو بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔

Related posts

لاہور: قومی ہاکی کھلاڑی تاحال ڈیلی الاؤنسز سے محروم، مالی مشکلات کا سامنا

فٹبال اسٹار لیونل میسی کو اننت امبانی کی جانب سے 13 لاکھ ڈالر کی نایاب گھڑی کا تحفہ

ڈیون کانوے اور ٹام لیتھم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں نئی تاریخ رقم کر دی