انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے پر چیئرمین پی سی بی کا بڑا اعلان، ہر کھلاڑی کے لیے 50 لاکھ روپے انعام

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے والی قومی ٹیم کے لیے بڑے انعام کا اعلان کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف فائنل میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 50، 50 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائنل میں شاندار فتح کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی، ان کا حوصلہ بڑھایا اور ٹیم کی مجموعی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے ملک کا نام روشن کیا اور غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی اور کہا کہ پی سی بی ان کے مستقبل، میڈیکل سہولیات اور دیگر تمام ضروریات کا مکمل خیال رکھے گا۔

واضح رہے کہ دبئی میں کھیلے گئے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے سمیر منہاس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت روایتی حریف بھارت کو 191 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

Related posts

انڈر 19 ایشیا کپ فائنل: پاکستان نے بھارت کو 191 رنز سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی

بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا، سوریا کمار یادیو کپتان مقرر

لاہور: قومی ہاکی کھلاڑی تاحال ڈیلی الاؤنسز سے محروم، مالی مشکلات کا سامنا