عماد وسیم نے اہلیہ سے علیحدگی کے لیے کیس دائر کر دیا

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے اپنی اہلیہ سے علیحدگی کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

عماد وسیم نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ کافی سوچ بچار کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے، کیونکہ ان کے اور اہلیہ کے درمیان گزشتہ چند برسوں سے موجود اختلافات حل نہیں ہو سکے۔

اپنے بیان میں عماد وسیم کا کہنا تھا کہ انہوں نے طلاق کے لیے کیس دائر کر دیا ہے اور عوام سے درخواست ہے کہ ان کی نجی زندگی کا احترام کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پرانی تصاویر یا کسی بھی قسم کے قیاس آرائی پر مبنی بیانیے سے گریز کیا جائے اور انہیں کسی کے ساتھ نہ جوڑا جائے۔

عماد وسیم نے خبردار کیا کہ اگر اس معاملے پر غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا گیا تو قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے بچوں کی سرپرستی اور ذمہ داری نبھاتے رہیں گے اور اس حوالے سے کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔

واضح رہے کہ عماد وسیم کی شادی 2019 میں ثانیہ اشفاق سے ہوئی تھی اور دونوں کے تین بچے ہیں۔

Related posts

آئی سی سی مین ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ویسٹ انڈیز کی دھواں دار فتح، بھارت کے لیے خطرے کی گھنٹی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 سپر ایٹ کا بڑا معرکہ، پاکستان کرکٹ ٹیم آج انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مدمقاب

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنلز کا شیڈول مشروط کر دیا