جنوبی افریقا نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

جوہانسبرگ، جنوبی افریقا: جنوبی افریقا نے فروری میں بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اپنا 15 رکنی اسکواڈ اعلان کر دیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت ایڈن مارکرم کریں گے۔ اسکواڈ میں فاسٹ بولر کگیسو رباڈا کی واپسی ہوئی ہے، جو تقریباً 10 ہفتے انجری کے باعث میدان سے باہر رہے تھے۔

دوسری جانب ٹیم کے مستقل رکن ٹرسٹین اسٹبز کو ورلڈکپ کے لیے جگہ نہیں مل سکی۔

جنوبی افریقی اسکواڈ:
ایڈن مارکرم (کپتان)، کوئنٹن ڈی کوک، ڈیوڈ ملر، کیشو مہاراج، مارکو یانسن، اینرک نوکیا، لنگی اینگیڈی، کگیسو رباڈا، دیوالڈ بریوس، ٹونی ڈی زورزی، جیسن اسمتھ، کوربن بوش، کوینا مافاکا، جارج لنڈے اور ڈونوون فریرا۔

اسکواڈ میں شامل 7 کھلاڑی پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلیں گے، جو ٹیم میں نئی توانائی اور جوش بھردیں گے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے شروع ہوگا، اور جنوبی افریقا ایونٹ کے گروپ ڈی میں شامل ہے۔

Related posts

فیفا ورلڈ کپ 2026 سے قبل تاریخ ساز ریکارڈ، ٹکٹس کے لیے 50 کروڑ سے زائد درخواستیں

برسبین اوپن: فائنل کے بعد یوکرینی ٹینس اسٹار مارتا کوستیوک اپنے ملک کی صورتحال پر جذباتی ہوگئیں

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس لاہور میں انتقال کرگئے