پاکستانی کرکٹر امام الحق کے ہاں بیٹی کی پیدائش، ننھی شہزادی کا نام انارا رکھ دیا

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق کے گھر خوشیوں نے ڈیرے ڈال دیے ہیں، جہاں ننھی مہمان کی آمد ہوئی ہے اور وہ بیٹی کے باپ بن گئے ہیں۔

امام الحق نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں اور شائقین کو یہ خوشخبری سنائی۔ انہوں نے لکھا کہ وہ بے حد خوشی کے ساتھ بتانا چاہتے ہیں کہ اللّٰہ تعالیٰ نے انہیں بیٹی سے نوازا ہے۔

پاکستانی کرکٹر کے مطابق انہوں نے اپنی بیٹی کا نام انارا حق رکھا ہے۔ امام الحق نے بتایا کہ انارا کے نام کا مطلب “روشنی کی کرن” ہے، اور ان کے مطابق ان کی بیٹی واقعی ان کی زندگی میں روشنی بن کر آئی ہے۔

امام الحق کی اس پوسٹ کے بعد شوبز، اسپورٹس اور سوشل میڈیا حلقوں کی جانب سے انہیں مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ساتھی کرکٹرز اور مداحوں نے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ امام الحق، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بھتیجے ہیں۔ انہوں نے نومبر 2023 میں انمول محمود کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کا اعلان کیا تھا۔

Related posts

فیفا ورلڈ کپ 2026 سے قبل تاریخ ساز ریکارڈ، ٹکٹس کے لیے 50 کروڑ سے زائد درخواستیں

برسبین اوپن: فائنل کے بعد یوکرینی ٹینس اسٹار مارتا کوستیوک اپنے ملک کی صورتحال پر جذباتی ہوگئیں

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس لاہور میں انتقال کرگئے