کراچی عالمی اسکواش کا مرکز بننے جا رہا ہے، PSA گولڈ ایونٹ کی میزبانی کا اعزاز

پاکستان ایک بار پھر عالمی کھیلوں کے نقشے پر نمایاں ہونے جا رہا ہے، جہاں پہلی مرتبہ پروفیشنلز اسکواش ایسوسی ایشن (PSA) گولڈ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

کراچی میں منعقد ہونے والی اس بین الاقوامی چیمپئن شپ کی مجموعی انعامی رقم 2 لاکھ 43 ہزار امریکی ڈالرز رکھی گئی ہے، جو اسے پاکستان میں ہونے والے سب سے بڑے اسکواش ایونٹس میں شامل کرتی ہے۔

ایونٹ کا آغاز 6 جنوری سے ہوگا، جس میں عالمی اسکواش رینکنگ کے ٹاپ کھلاڑی شرکت کریں گے اور شائقین کو سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

منتظمین کے مطابق اس چیمپئن شپ کو دنیا کے 80 ممالک میں براہِ راست نشر کیا جائے گا، جس سے نہ صرف پاکستان میں اسکواش کے کھیل کو فروغ ملے گا بلکہ ملک کا مثبت تشخص بھی عالمی سطح پر اجاگر ہوگا۔

اسکواش کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ایونٹ کی میزبانی پاکستان کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے اور اس سے مستقبل میں مزید عالمی اسپورٹس ایونٹس کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

Related posts

فیفا ورلڈ کپ 2026 سے قبل تاریخ ساز ریکارڈ، ٹکٹس کے لیے 50 کروڑ سے زائد درخواستیں

برسبین اوپن: فائنل کے بعد یوکرینی ٹینس اسٹار مارتا کوستیوک اپنے ملک کی صورتحال پر جذباتی ہوگئیں

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس لاہور میں انتقال کرگئے