شاداب، نواز اور اسامہ کیطرح اگر مجھے بھی مواقع ملتے تو کچھ مختلف کرتا: عثمان قادر

پاکستان کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر عثمان قادر کا کہنا ہے کہ میں نے اب آسٹریلیا میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا ہے، یہاں رہوں گا اور کھیلوں گا۔

میلبرن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا پہلا پلان یہی ہے کہ اچھا پرفارم کروں، آہستہ آہستہ آگے بڑھوں اور ڈومیسٹک کھیلوں۔

عثمان قادر کا کہنا ہے کہ میں مستقبل کے بارے میں اتنا نہیں سوچتا بلکہ حال میں اچھا کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی نے کہا کہ شاداب خان، محمد نواز اور اسامہ میر کی طرح مجھے بھی مسلسل مواقع ملتے تو میں کچھ مختلف کر پاتا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پہلی 2 سیریز میں اچھا کرنے کے باوجود مجھے باہر بٹھا دیا گیا، پسند ناپسند زیادہ ہوتی ہے۔

عثمان قادر نے یہ بھی کہا کہ مستقبل میں کیا ہو گا میں کچھ نہیں کہہ سکتا، بس یہاں کرکٹ کھیلنا ہے، ہو سکتا کہ اگلے سال مجھے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلتا ہوئے دیکھیں۔

خیال رہے کہ عثمان قادر نے ایک ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی مگر اب آسٹریلیا میں ہی کرکٹ کھیلنے کے پلان کے ساتھ وہ دوبارہ آسٹریلیا چلے گئے ہیں۔

Related posts

پرتھ کی تیز وکٹوں پر بھارتی بیٹنگ لائن دھیرے پڑ گئی، آسٹریلیا کی 7 وکٹ سے فتح

پاکستان پیڈل ٹیم پہلی بار ایشیا کپ مین راؤنڈ میں پہنچ گئی

پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے ایک اور عالمی ریکارڈ توڑ دیا