بنگلادیشی کرکٹر تمیم اقبال کو دوران میچ دل کا دورہ، انجیو پلاسٹی کر دی گئی

ڈھاکا: بنگلا دیش کے سابق ٹیسٹ کرکٹر تمیم اقبال کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث انجیو پلاسٹی کر دی گئی۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ڈھاکا پریمئیر لیگ کے میچ میں تمیم اقبال کو دوران فیلڈنگ سینے میں تکلیف ہوئی تھی، سابق ٹیسٹ کرکٹر کو سینے میں تکلیف کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال لے جایا گیا تھا۔

اب اطلاعات ہیں کہ اسپتال میں طبی معائنے اور مختلف ٹیسٹ کرنے کے بعد تمیم اقبال کی انجیو پلاسٹی کر دی گئی ہے اور انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ 

Related posts

پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے ایک اور عالمی ریکارڈ توڑ دیا

مچل اسٹارک کی 176 کلومیٹر فی گھنٹہ کی گیند — اسپیڈو میٹر کی غلطی نے سب کو چونکا دیا

پاکستانی اسکواش پلیئر اشعب عرفان وینکوور مینز اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے