اذلان شاہ ہاکی کپ: 2024 کی سلور میڈلسٹ پاکستان ٹیم رواں برس کے ایونٹ میں نظر انداز

سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کی سلور میڈلسٹ پاکستان ہاکی ٹیم  کو رواں برس کے ایونٹ میں نظر انداز کردیا گیا۔

رواں برس ہونے والے سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان ٹیم شامل نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کو منتظمین کی جانب سے دعوت نامہ نہیں ملا ہے۔ سلطان اذلان شاہ  ہاکی کپ ٹورنامنٹ انویٹیشنل ٹورنامنٹ ہے۔

پاکستان کے علاوہ گزشتہ برس کی فاتح جاپان ہاکی ٹیم بھی ایونٹ میں شامل نہیں ہے۔

رواں برس ایونٹ 22 سے29 نومبر تک ایپوہ میں کھیلا جائےگا۔ ایونٹ میں بیلجیئم،کینیڈا، جرمنی، بھارت،  آئر لینڈ اور ملائیشیا شامل ہیں۔

ہاکی کی عالمی گورننگ باڈی نے ایونٹ کا شیڈول پوسٹ کر رکھا ہے۔

2024 میں ہونے والے سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں جاپان نے پینالٹی شوٹ آؤ ٹ مقابلہ 1-4 سے جیت کر پہلی بار اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا ٹائٹل حاصل کیا تھا۔

فائنل سے قبل پاکستان ٹیم ایونٹ میں ناقابل شکست رہی تھی، پاکستان نے 3 میچ جیتے اور دو میچز ڈرا ہوئے۔

اس سے قبل ہونے والے ایونٹ میں بھی پاکستان نے برانز میڈل حاصل کیا تھا۔

Related posts

پرتھ کی تیز وکٹوں پر بھارتی بیٹنگ لائن دھیرے پڑ گئی، آسٹریلیا کی 7 وکٹ سے فتح

پاکستان پیڈل ٹیم پہلی بار ایشیا کپ مین راؤنڈ میں پہنچ گئی

پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے ایک اور عالمی ریکارڈ توڑ دیا