ساتھی کھلاڑی کے بغیر اجازت بیگ کھول کر پرفیوم نکالنے پر کوہلی نے کیا کہا؟

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم رائل چیلنجرز بینگلور (آر سی بی) کے  کھلاڑی نے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کے بیگ سے بغیر پوچھے پرفیوم نکال کر لگایا جس کا قصہ ساتھی کھلاڑیوں نے سنایا۔

19 سالہ سواستک چکارا کی جانب سے یہ کرنے پر ڈریسنگ روم کے سارے کھلاڑی ہنستے رہ گئے۔

آر سی بی کے فاسٹ بولر یش دیال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو میں بتایا کہ کلکتہ میں میچ کے بعد سب ڈریسنگ روم میں بیٹھے تھے کہ سواستک چکارا نے ویرات کوہلی کے بیگ کو بغیر اجازت کھولا اور پرفیوم کی بوتل نکال لی۔

کرکٹر نے کہا کہ سواستک کی حرکت پر سب ہنسنے لگے جب کہ کوہلی بیٹھے دیکھ رہے تھے لیکن انہوں نے کچھ نہیں کہا، ٹیم کے کپتان رجت پاٹیدار نے کہا کہ ویرات بھائی وہیں بیٹھے تھے اور وہ (رجت) سوچ رہے تھے کہ یہ کیا کر رہا ہے۔

دوسری جانب اپنی اس حرکت کے ردعمل میں سواستک چکارا نے کہا ’ویرات کوہلی ہمارے بڑے بھائی ہیں، میں اس بات کو یقینی بنا رہا تھا کہ وہ کوئی خراب پرفیوم نہ استعمال کر رہے ہوں’۔ 

سواستک کے مطابق کوہلی نے پوچھا کہ یہ پرفیوم کیسا تھا؟ اس پر میں نے کہا اچھا، میں صرف ان کو بتانے کے لیے چیک کر رہا تھا۔ 

Related posts

پی ایس ایل فرنچائز ملتان ریکارڈ قیمت پر فروخت، ولی ٹیک نے 2 ارب 45 کروڑ روپے میں 10 سال کے لیے خرید لیا

بنگلادیش اور سری لنکا کی درخواستوں کے بعد پاک بھارت ورلڈکپ میچ کھیلنے کا امکان روشن، ذرائع کا دعویٰ پاکستان نے فیصلہ کرلیا

ممبئی/کولمبو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ