پاکستان کرکٹ بورڈ کا پی ایس ایل10 میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن میں نئی میچ ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی کی  جانب سے نئی میچ آفیشلز ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے ، اس جدید ٹیکنالوجی سے میچ میں شفافیت اور امپائر کو فیصلوں میں مدد ملے گی۔

اس ٹیکنالوجی کی مدد سے نوبال،ڈی آر ایس،امپائرز کی لائیو کمیونیکیشن، مختلف زاویوں سے ری پلےکی سہولت ہوگی۔

اس کے علاوہ نئی ٹیکنالوجی سے میچ اننگز کا وقت بھی براہ راست دیکھنے کو ملے گا۔

واضح رہے کہ اس سال پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا، یہ ایونٹ 18 مئی تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں منعقد ہوگا۔

Related posts

پاکستان کی بیٹنگ جاری، جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں گرین کیپس کا پراعتماد آغاز

نوجوان کرکٹرز کے لیے تعلیمی اسکالرشپ کا معاہدہ طے، کھیل کے ساتھ تعلیم پر بھی زور

شاہین شاہ آفریدی بہترین بولر ہیں، کل پچ دیکھ کر ٹیم فائنل کریں گے: اظہر محمود