پی ایس ایل کی فرنچائزز کو غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں روکنے کا کہہ دیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی انتظامیہ نے فرنچائزز کو غیر ملکی کھلاڑیوں کو دبئی میں روکنے کا کہہ دیا۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ نے پی ایس ایل فرنچائزز سے رابطہ کیا اور پیغام دیا۔ ذرائع نے بتایاکہ پاک بھارت سیز فائر کے اعلان کے بعد پی ایس ایل منیجمنٹ نے فرنچائزز سے رابطہ کیا۔

ذرائع کاکہناتھاکہ فرنچائزز سے مقامی کھلاڑیوں کو بھی ذہنی طور پر تیار رہنے کا کہہ دیا اور پیغام دیا گیا ہے کہ ممکن ہے کہ پی ایس ایل کیلئے اسلام آباد اکٹھا ہونا پڑے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ نے ہوم ورک شروع کر دیا اور بقیہ میچز راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہی کرانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل غیرمعینہ مدت کیلئے معطل کرنے کا اعلان تھا۔

Related posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 جیتنے والی بھارتی ٹیم کے لیے اربوں روپے کے انعام کا اعلان

مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث آئی سی سی کی اہم میٹنگ ملتوی

پاکستان نے 8 سال بعد ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا، جاپان کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست