جے شاہ کا بھارتی فوجیوں کے حق میں پیغام، چیئرمین آئی سی سی کے دوغلے پن پر شدید تنقید

بھارتی فوجیوں کے حق میں پیغام جاری کرنے پر چیئرمین انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) جےشاہ تنقید کی زد میں آگئے۔

آسٹریلیا کے معروف صحافی میلکم کون نے جے شاہ کی دوغلی پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی نے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ پر تو کرکٹ بیٹ پر امن کی علامت ’فاختہ‘ کی تصویر لگانے پر پابندی لگائی تھی مگر بھارتی وزیرداخلہ کے بیٹے اور آئی سی سی چیئرمین جے شاہ پاک بھارت کشیدگی میں بھارتی فوج کو کھلم کھلاسپورٹ کررہے ہیں۔

فوٹو: اسکرین شاٹ

آسٹریلوی صحافی نے کہا کہ یہ حیران کن اور دوغلاپن ہے۔

دوسری جانب کرکٹ فینز نے بھی جے شاہ پر تنقید کی اور کہا جے شاہ کھل کر جنگ کی حمایت کر رہے ہیں اور وہ بھی آئی سی سی کے ایک رکن یعنی پاکستان کے خلاف۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ جے شاہ کو چیئرمین آئی سی سی کے عہدے سے ہٹایا جائے۔

Related posts

پاکستانی اسکواش پلیئر اشعب عرفان وینکوور مینز اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے

سلطان آف جوہر ہاکی کپ: برطانیہ نے پاکستان کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

افغانستان نے تمام احسانات فراموش کرتے ہوئے جارحیت کی، افواجِ پاکستان نے بھرپور جواب دیا: شاہد آفریدی