کوالیفائنگ راؤنڈ میں لمبی تھرو کرکے ٹاپ پر رہا ہوں، قوم فائنل کیلئے دعا کرے: ارشد ندیم

جیولن تھرو چیمپئن اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ کے فائنل کے لیے قوم سے دعاؤں کی درخواست کردی۔

ارشد ندیم نے کہا کہ کوالیفائنگ راؤنڈ میں لمبی تھرو کرکے ٹاپ پر رہا ہوں، کل پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجکر 10 منٹ پر فائنل ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ سب نے میرے لیے ہمیشہ دعا کی ہے کل بھی کریں  تاکہ میں پاکستان کا جھنڈا بلند کروں۔

واضح رہے ارشد ندیم نے آج ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ 

Related posts

بی بی ایل: سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کے لیے منفرد ‘056’ جرسی نمبر متعارف کرادیا

لارڈز میں پی ایس ایل کا شاندار روڈ شو، عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز

ایشز میں شکست: جیفری بائیکاٹ انگلینڈ ٹیم پر برس پڑے