پاکستانی ٹینس پلیئر سوہا علی کی جونیئر ایونٹ میں شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری

پاکستان کی 17 سالہ جونیئر ٹینس پلیئر سوہا علی کی نائیجیریا میں جاری آئی ٹی ایف جونیئر ایونٹ میں شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے۔

نائیجیریا کے شہر ابوجا میں آئی ٹی ایف جے 30 کے گرلز ڈبلز ایونٹ میں کامیاب آغاز کے بعد سوہا علی نے سنگلز میں بھی پہلا میچ جیت لیا ۔ 

سوہا علی نے نائیجیریا کی وائلڈ کارڈ اینٹری حاصل کرنے والی پلیئر نینروٹ سووا کے خلاف پہلا سیٹ ہارنے کے بعد کم بیک کیا اور اگلے 2 سیٹس جیت کر فتح اپنے نام کی۔ 

پاکستانی پلیئر کی نائیجیرین پلیئر کے خلاف جیت کا اسکور 5-7، 2-6 اور 3-6 رہا ۔ 

سوہا نے منگل کو انڈین کھلاڑی کے ساتھ پیئر میں گرلز ڈبلرز کا بھی پہلا میچ جیتا تھا۔ 

 گرلز ڈبلز میں سوہا اور بھارت کی سدھاک کور آج سیمی فائنل کیلئے ایکشن میں ہوں گی۔

Related posts

کولکتہ: لیونل میسی کے مختصر قیام پر مداح مشتعل، اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ

کوئٹہ: پاکستانی موٹر کار اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو عالمی ریکارڈ توڑ دیے

بی بی ایل: سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کے لیے منفرد ‘056’ جرسی نمبر متعارف کرادیا