ایشین والی بال نیشنز کپ: پاکستان نے فلپائنز کو 1-3 سے شکست دے دی

بحرین میں اے وی سی ایشین والی بال نیشنز کپ میں پاکستان نے فلپائنز کو  1-3 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں شاندار  آغاز کیا ہے۔

بحرین کے شہر  مانامہ میں ایشین والی بال نیشنز کپ کے پہلے روز  پاکستان نے فلپائنز کے خلاف زبردست کھیل پیش کیا، پاکستان نے ابتدائی 2 سیٹس جیت کر  میچ میں گرفت مضبوط کی تاہم تیسرے سیٹ میں فلپائنز  نےکم  بیک کیا اور  میچ 1-2 کردیا۔

چوتھے سیٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا اور فلپائنز  نے بھرپور فائٹ کی لیکن پاکستان اس کے لئے ایک مضبوط حریف ثابت ہوا، پاکستان نے چوتھا سیٹ جیت کر  ایک گھنٹہ 6 منٹ جاری  رہنے والا میچ  اپنے نام کیا، جیت کا اسکور18-25، 12-25، 25-18 اور 22-25 رہا۔

 پاکستان کی جانب سے آفاق خان، مصور خان اور  مراد خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، میچ میں پاکستان نے اٹیک سے 48 پوائنٹس جبکہ بلاک سے 14 پوائنٹس حاصل کیے اور حریف کی غلطیوں کو 28 پوائنٹس میں تبدیل کیا۔

پاکستان ایونٹ میں اپنا اگلا میچ جمعرات کو چائنیز تائپے کے خلاف کھیلے گا۔

Related posts

پرتھ کی تیز وکٹوں پر بھارتی بیٹنگ لائن دھیرے پڑ گئی، آسٹریلیا کی 7 وکٹ سے فتح

پاکستان پیڈل ٹیم پہلی بار ایشیا کپ مین راؤنڈ میں پہنچ گئی

پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے ایک اور عالمی ریکارڈ توڑ دیا