ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ: آصف اور سجادکی 2، 2 میچز جیت کر پری کوارٹر تک رسائی

کولمبو میں ہونے والی ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں محمد سجاد اور محمد آصف کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ  ایونٹ کے دوسرے روز صبح کے سیشن میں محمد آصف اور محمد سجاد کامیاب رہے،  دونوں پلیئرز نے گروپ میں 2 ، 2میچز جیت کر پری کوارٹر میں رسائی یقینی کرلی۔

محمد آصف نے صبح کے سیشن میں عمان کے عبداللہ الرئیسی کو 4 ۔ 0 سے شکست دی جب کہ محمد سجاد نے سری لنکا کے محمد مشرف کو بغیر کوئی فریم ڈراپ کیے شکست دی۔

دوسری جانب ایشین 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستاں کے اویس منیر نے بھارتی کیویسٹ کو شکست دیدی۔

بھارت کے پشپندر سنگھ کے خلاف پاکستان کے اویس منیر نے 2-4 سے فتح حاصل کی اور اویس منیر نے اپنے گروپ کے تینوں میچز جیت لیے۔

اویس منیر کی کامیابی کا اسکور  ایک ۔ اکیاون، سینتالیس ۔ صفر، چھیاسٹھ ۔ صفر ، دس ۔ چھیالیس، چونتیس ۔ اکیس اور تینتیس ۔ اکیس رہا۔

Related posts

کولکتہ واقعہ: سنیل گواسکر نے بدنظمی کا ذمہ دار لیونل میسی کو قرار دے دیا

شاہین آفریدی کا بی بی ایل ڈیبیو مایوس کن، امپائر نے بولنگ سے روک دیا

سڈنی کے ساحل پر فائرنگ کے واقعے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے بی بی ایل کے کھلاڑیوں کے لیے قانون میں نرمی کی