ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ: پاکستان گرلز ٹیم کی مسلسل چوتھی کامیابی

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان گرلز ٹیم نے  مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کے دوران پاکستانی ٹیم جاپان کو بھی شکست دےکر سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

پاکستان گرلز نیٹ بال ٹیم نے 39 کے مقابلے 79 گول سے کامیابی حاصل کی اور چاروں کواٹرز میں برتری قائم رکھی۔

جنوبی کوریا میں جاری چیمپئن شپ میں یہ  پاکستان گرلز ٹیم کی مسلسل چوتھی کامیابی ہے جس کے بعد اب  پاکستان کل مالدیپ کے خلاف کھیلے گا۔

مزید برآں پاکستان پول بی میں8  پوائنٹ کے ساتھ سہرفہرست ہے۔

Related posts

بی بی ایل: سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کے لیے منفرد ‘056’ جرسی نمبر متعارف کرادیا

لارڈز میں پی ایس ایل کا شاندار روڈ شو، عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز

ایشز میں شکست: جیفری بائیکاٹ انگلینڈ ٹیم پر برس پڑے