ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ: پاکستان جاپان کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے پلیٹ کپ ڈویژن کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

جنوبی کوریا میں جاری ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ جاپان سے ہوا، میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے جاپان کو شکست دے کرپلیٹ کپ ڈویژن کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان گرلز نیٹ بال ٹیم نے جاپان کو 39 کے مقابلے 64 گول سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

واضح رہے کہ پاکستان پلیٹ کپ ڈویژن کا فائنل ما لدیپ یا چائنیز تائپے کے خلاف جمعہ کو کھیلے گا۔

Related posts

پرتھ کی تیز وکٹوں پر بھارتی بیٹنگ لائن دھیرے پڑ گئی، آسٹریلیا کی 7 وکٹ سے فتح

پاکستان پیڈل ٹیم پہلی بار ایشیا کپ مین راؤنڈ میں پہنچ گئی

پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے ایک اور عالمی ریکارڈ توڑ دیا