جہلم/ ریسکیو آپریشن

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ جہلم ڈھوک بدر گاؤں میں سیلابی پانی میں پھنسے شہریوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ پاک فوج سمیت تمام تر انتظامیہ ریسکیو آپریشن میں شامل ہے۔40 سے زائد لوگوں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے شہریوں کے باحفاظت انخلاء تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا پاک فوج کے ہیلی سمیت تمام ذرائع سے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔افواج پاکستان کے جوان اور ریسکیو ٹیمیں شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب ریسکیو آپریشن کی نگرانی کر رہی ہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چکوال راولپنڈی و جہلم میں ریکارڈ بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوئی۔چکوال میں تقریباً 400 ملی میٹر سے زائد بارش ہو چکی ہےشہریوں سے گزارش ہے کہ موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں.

Related posts

خیبرپختونخوا میں شدید موسم کی نئی لہر متوقع، بارش اور برفباری کا الرٹ جاری

شدید برفباری نے ملک کے مختلف حصوں میں نظامِ زندگی مفلوج کر دیا، رابطہ سڑکیں بند، بجلی معطل

پنجاب میں اسموگ پر قابو پانے کے اقدامات مؤثر، اے کیو آئی میں نمایاں بہتری