وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے پیشِ نظر پی ڈی ایم اے کی مون سون فیکٹ شیٹ جاری کردی گئی۔
فیکٹ شیٹ میں مون سون بارشوں کی صورتحال، پنجاب کے دریاؤں، بیراجز اور ڈیمز میں پانی کی سطح بارے اعداد و شمار شامل ہیں مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات بارے اعدادوشمار بھی فیکٹ شیٹ میں شامل ہیں ۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشیں ریکارڈ کی گئیں ۔سرگودھا 69 ملی میٹر نورپور تھل 59 منڈی بہاوالدین 50 حافظ آباد 44 اور شیخوپورہ میں 32 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔لاہور نارووال سیالکوٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ڈیرہ غازی خان میں بھی بارشیں ریکارڈ کی گئیں مون سون بارشوں کا چوتھا سلسلہ 25 جولائی تک جاری رہے گا۔آئندہ 24 گھنٹوں میں لاہور راولپنڈی سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کے امکانات ہیں۔مون سون بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیشِ نظر صوبے بھر کی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق رواں سال مون سون بارشوں کے باعث 143 شہری جانبحق ہوئے 200 گھر متاثر اور 488 شہری زخمی ہوئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں بارشوں کے باعث چھت گرنے سے 1 شہری جانبحق اور 3 زخمی ہوئے مون سون بارشوں کے باعث 121 مویشی ہلاک ہوئے۔اموات کچے مکانات،خستہ عمارتوں و چھتوں کے گرنے کے باعث ہوئیں آسمانی بجلی گرنے کرنٹ لگنے اور دریاؤں میں نہاتے ہوئے ڈوبنے سے بھی اموات رپورٹ ہوئیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیشِ نظر سوگوار خاندانوں کی مالی معاونت یقینی بنائی جا رہی ہے ۔کسانوں کی فصلوں اور مویشیوں کے نقصانات کا بھی ازالہ کیا جائے گا منگلا ڈیم میں 53 فیصد جبکہ تربیلا میں 79 فیصد پانی موجود ہے۔انڈین ڈیمز میں پانی کی سطح تقریباً 36 تک فیصد ہے۔دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے دریائے سندھ میں تربیلا اور تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔دریائے چناب راوی جہلم اور ستلج میں پانی کا بہاؤ فی الحال نارمل سطح پر ہے۔ممکنہ سیلابی خطرے کے پیشِ نظر پی ڈی ایم اے کے انتظامات مکمل ہیں۔لاہور، سیالکوٹ،فیصل آباد اور گوجرانولہ میں مون سون بارشوں سےاربن فلڈنگ کا خدشہ ہے بڑے شہروں کی انتظامیہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر الرٹ رہے۔پی ڈی ایم اے کنٹرول روم اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24/7 صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید ممکنہ بارشوں کے پیش نظر واسا و انتظامیہ کو نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی یقینی بنانے کی ہدایات
دی ہیں۔