16سے 19 ستمبر تک دریاؤں کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی

پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں کے 11 ویں اسپیل کا الرٹ جاری کردیا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 16 سے 19 ستمبر تک دریاؤں کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔پی ڈی ایم اے پنجاب کی صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کے باعث ندی نالے میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔وزیر اعلٰی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر کمشنر ز ڈپٹی کمشنرز اور دیگر افسران الرٹ ہیں محکمہ صحت آبپاشی تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ اور لایئو سٹاک کو الرٹ جاری کردیا گیا ہےشہریوں سے التماس ہے کہ خراب موسم کی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کر یں۔دریاؤں کے اطراف اکٹھے ہونے اور سیرو تفریح سے گریز کریں۔آندھی و طوفان کی صورتحال میں محفوظ مقامات پر رہیں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

Related posts

لاہور میں انسدادِ سموگ آپریشن بھرپور انداز میں جاری — وزیراعلیٰ مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر تمام ادارے متحرک

لاہور میں سموگ کے تدارک کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی کے عملی اقدامات جاری

پنجاب میں سموگ سے بچاؤ کے اقدامات مزید سخت، لاہور میں اتوار کو ’اے کیو آئی‘ 210 تک پہنچنے کا امکان