لاہور میں فضائی آلودگی میں کمی، اے کیو آئی میں نمایاں بہتری

لاہور: اسموگ مانیٹرنگ اور ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) سسٹم کے مطابق لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال میں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔ شہر کا اے کیو آئی گزشتہ رات 390 تک ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ آج نصف شب کے بعد یہ کم ہو کر 160 پر آگیا۔

ماہرین کے مطابق ہوا کی سمت اور رفتار میں تبدیلی آلودگی میں کمی کی بنیادی وجہ ہے۔ اس وقت شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی نسبتاً تیز رفتار ہوا چل رہی ہے جو آلودہ ذرات کو منتشر کرنے میں مددگار ثابت ہو رہی ہے۔

محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال لاہور کی فضائی گت کیفیت میں بہتر رجحان سامنے آرہا ہے۔ حکومتی انسدادی اقدامات اور مناسب موسمی حالات کے باعث شہریوں کو نسبتاً صاف ہوا میسر آ رہی ہے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ فضائی معیار میں بہتری کے باوجود احتیاط جاری رکھیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور کچرے کو آگ لگانے سے پرہیز کریں تاکہ آلودگی دوبارہ نہ بڑھے۔

Related posts

لاہور میں فضائی آلودگی میں کمی، اے کیو آئی 177 تک گر گیا — حکومت پنجاب نے ہنگامی اقدامات تیز کر دیے

لاہور میں فضائی معیار میں نمایاں بہتری، اے کیو آئی 350 سے کم ہو کر 180 پر آ گیا

پنجاب میں اسموگ کی شدت برقرار، بھارتی فضائی آلودگی کی آمیزش سے فضا مزید متاثر — حکومت کے ہنگامی اقدامات