پنجاب میں شدید دھند، موٹرویز اور قومی شاہراہیں بند، ٹریفک متاثر

لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہونے پر موٹرویز کو مختلف مقامات پر بند کر دیا گیا ہے۔ شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر موٹروے پولیس نے غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق موٹروے ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے للہ انٹرچینج اور ایم تھری فیض پور سے سمندری تک بند کر دی گئی ہے۔
اسی طرح، ایم فور شیر شاہ سے پنڈی بھٹیاں، ایم فائیو شیر شاہ سے ظاہر پیر اور ایم الیون لاہور سے سمبڑیال تک بند ہیں۔
موٹروے ایم فائیو ظاہر پیر سے روہڑی تک صرف بڑی گاڑیوں کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

شدید دھند کے باعث قومی شاہراہوں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے، اور ڈرائیورز کو خبردار کیا گیا ہے کہ دھند کے اوقات میں سفر کرتے وقت انتہائی احتیاط برتی جائے۔

موٹروے پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ صرف ضروری سفر کریں اور دھند میں رفتار کم رکھیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

Related posts

خیبرپختونخوا میں شدید موسم کی نئی لہر متوقع، بارش اور برفباری کا الرٹ جاری

شدید برفباری نے ملک کے مختلف حصوں میں نظامِ زندگی مفلوج کر دیا، رابطہ سڑکیں بند، بجلی معطل

پنجاب میں اسموگ پر قابو پانے کے اقدامات مؤثر، اے کیو آئی میں نمایاں بہتری