کراچی میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار

کراچی میں مختلف مقامات پر بوندا باندی سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔

 محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور مطلع ابرآلود رہنے کی پیشگوئی کی ہے جب کہ شہر میں آج کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈہوا، ہوا میں نمی کا تناسب 82  فیصد ہے اور شہر میں سمندری ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 5 جولائی سے مون سون سسٹم کا ایک اور سسٹم سندھ پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی میں رات کو گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔

 ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کا کہنا ہے کہ واسا راولپنڈی ہائی الرٹ ہے اور رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ فیلڈ میں موجودہے۔

اسلام آباد میں بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر رہا، اسلام آباد ائیرپورٹ کی 5 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیرہوئی۔

Related posts

لاہور میں انسدادِ سموگ آپریشن بھرپور انداز میں جاری — وزیراعلیٰ مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر تمام ادارے متحرک

لاہور میں سموگ کے تدارک کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی کے عملی اقدامات جاری

پنجاب میں سموگ سے بچاؤ کے اقدامات مزید سخت، لاہور میں اتوار کو ’اے کیو آئی‘ 210 تک پہنچنے کا امکان