پنجاب، کے پی اور کشمیر کے بعض مقامات پر آج موسلادھار بارش کا امکان

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات کو ہلکی بارش ہوئی ۔

محکمہ موسمیات کے مطا بق آج اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے بعض مقامات پرموسلادھاربارش کی توقع ہے ۔

سندھ اور بلوچستان میں بھی کہیں کہیں بارش کا امکان ہے ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش مری میں 48 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ 

پی ڈی ایم اے کی جانب سے خیبرپختونخوا میں 5 سے 11 جولائی تک موسلا دھاربارشوں کا الرٹ جاری کیا گیا۔

اس کے علاہ دریائے چترال، دریائے سوات، دریائے پنجکوڑہ اور دریائے کابل میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

Related posts

خیبرپختونخوا میں شدید موسم کی نئی لہر متوقع، بارش اور برفباری کا الرٹ جاری

شدید برفباری نے ملک کے مختلف حصوں میں نظامِ زندگی مفلوج کر دیا، رابطہ سڑکیں بند، بجلی معطل

پنجاب میں اسموگ پر قابو پانے کے اقدامات مؤثر، اے کیو آئی میں نمایاں بہتری