بلوچستان میں 4 سے 8 جولائی تک مون سون بارشوں کے نئے اسپیل کا امکان

بلوچستان کے 20 اضلاع میں 4 جولائی سے 8 جولائی تک مون سون بارشوں کے نئے اسپیل کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے 20 اضلاع شیرانی، ژوب ، زیارت، موسیٰ خیل، دکی، لورالائی، ہرنائی، سبی، بارکھان، نصیر آباد، اوستا محمد، قلات ،لسبیلہ ، سوراب، خضدار ، آواران، صحبت پور ، جعفر آباد، ڈیرہ بگٹی  اورکوہلو میں 4 جولائی سے 8 جولائی تک بارشوں کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق بارشوں سے صوبے کے کچھ علاقوں میں آبی ریلوں کا خدشہ ہے ۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق سیاح اس دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں  جب کہ شہری ڈیم اور پکنک پوائنٹس سے دور رہیں۔

Related posts

پی ڈی ایم اے پنجاب کا دھند و سموگ الرٹ جاری – انتظامیہ کو سخت اقدامات کی ہدایات

دہلی اور لاہور کی فضائی آلودگی میں نمایاں فرق — لاہور کا اے کیو آئی مسلسل بہتر، حکومتی اقدامات رنگ لانے لگے

لاہور کی فضائی صورتحال میں نمایاں بہتری — اے کیو آئی میں کمی پنجاب حکومت کے مؤثر اقدامات کا نتیجہ قرار