کراچی میں رواں ماہ بارش کے 2 سے 3 اسپیل کی پیشگوئی

کراچی: میٹرولوجسٹ انجم نذیر نے رواں ماہ کراچی میں بارش کے 2 سے 3 اسپیل کی پیشگوئی کی ہے۔

چوائس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انجم نذیر نے کہا کہ 9 سے 11 جولائی کے دوران کراچی میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جولائی کے وسط سے کراچی میں بارش کے 2 سے 3 سلسلے آسکتے ہیں اور سندھ کے بھی کچھ علاقوں میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

میٹرولوجسٹ کے مطابق مون سون بارشیں اس وقت ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کررہی ہیں،  پنجاب کے بالائی اورشمال مشرقی علاقوں میں موسلا دھاربارش کا امکان ہے جب کہ چراٹ میں 24 گھنٹے کے دوران 92 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی، اس وقت ملک میں کہیں بھی کلاؤڈ برسٹ کی صورتحال نہیں ہے۔

Related posts

خیبرپختونخوا میں شدید موسم کی نئی لہر متوقع، بارش اور برفباری کا الرٹ جاری

شدید برفباری نے ملک کے مختلف حصوں میں نظامِ زندگی مفلوج کر دیا، رابطہ سڑکیں بند، بجلی معطل

پنجاب میں اسموگ پر قابو پانے کے اقدامات مؤثر، اے کیو آئی میں نمایاں بہتری