ہل ٹورنٹس/ طغیانی

پی ڈی ایم اے پنجاب کی ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی رودکوہیوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران نچلے سے درمیانے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق تین جولائی سے 4 جولائی صبح 5 بجے تک رودکوہیوں سے سیلابی پانی کے ریلے گزرنے کی پیشگوئی ہے پی ڈی ایم اے پنجاب کا کمشنر ڈیرہ غازی خان اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری جاری کردیا ہےڈی جی پی ڈی ایم عرفان علی کاٹھیا کی ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی انتظامیہ کو پیشگی انتظامیہ مکمل کرنے کی ہدایت
کی ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کوہ سلیمان رینج میں بارش کے باعث ڈیرہ غازی خان کی رود کوہیوں میں طغیانی کی صورتحال ہے۔آئندہ 24 گھنٹوں میں کوہ سلیمان رینج اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کہی ہلکی کہی تیز بارش کا امکان ہے۔رودکوہی کا ہا سے 5126 کیوسک جبکہ چھاچھڑ میں 4650 کیوسک پانی کا بہاؤ ہے۔

Related posts

لاہور میں انسدادِ سموگ آپریشن بھرپور انداز میں جاری — وزیراعلیٰ مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر تمام ادارے متحرک

لاہور میں سموگ کے تدارک کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی کے عملی اقدامات جاری

پنجاب میں سموگ سے بچاؤ کے اقدامات مزید سخت، لاہور میں اتوار کو ’اے کیو آئی‘ 210 تک پہنچنے کا امکان