مریم نوازشریف نے کہا گندم کے کاشتکاروں کو بہت بڑا پیکج دینے جارہے ہیں۔
پنجاب میں گندم کے 5لاکھ 14ہزار کاشتکاروں کو فی ایکڑ پانچ ہزار سبسڈی کی ادائیگی مکمل ہوگئی ، گندم کے مزید پانچ لاکھ کاشتکاروں کو تصدیق کا عمل مکمل ہونے کے بعد ادائیگی کر دی جائے گی
کسان کارڈ کے ذریعے دوسرے مرحلے میں 63ارب مہیا، کاشتکاروں نے 18ارب روپے کی کھاد خرید لی
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 26 واں اجلاس ہوا، 101 ایجنڈا پوائنٹس پیش کیے گئے
بجلی کے بلوں میں کمی کیلئے پاور ٹیرف کم کرنے کا اعلان
عوام کو ریلیف کے لئے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا اہم فیصلہ کیا گیا ، بجلی کے بلوں میں کمی کیلئے پاور ٹیرف کم کرنے کا اعلان کیا گیا ، پنجاب رضاکارانہ طور پر بجلی کے نرخ کم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب کی پاور کمپنیوں کا ٹیرف کم کرنے کی منظوری دے دی،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے حکم پر ٹیرف میں 30سے40فیصد تک کمی ہوسکے گی
صوبائی کابینہ نے قائد اعظم تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ اور پنجاب تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ کے ٹیرف میں کمی کی منظوری دے دی،مریم نواز نے کہا لوگ پاکستان مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کرتے ہیں، ہم جو کہتے ہیں کرکے دکھاتے ہیں۔
صوبائی کابینہ کے اجلاس میں سمبڑیال کا ضمنی الیکشن جیتنے پر مبارکباد
80فیصد دیہی صوبائی حلقے میں بھاری اکثریت سے کامیابی، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی پالیسیوں پر کاشتکار کا اظہار اعتماد ہے۔سمبڑیال کے ضمنی الیکشن میں نوجوانوں اور خواتین کی بہت بڑی تعداد نے ووٹ کاسٹ کیا۔ دیہی اور شہری علاقوں میں مسلم لیگ (ن) کوریکارڈ تعدامیں ووٹ ملنادوزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی اصلاحات کی توثیق ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبائی وزیر ذیشان رفیق اور معاون خصوصی ذیشان ملک کی کاوشوں کو سراہا،ذیشان رفیق نے کہا وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے اقدامات اور پراجیکٹس کی وجہ سے عوام نے بڑھ چڑھ کر ووٹ دیئے۔ لوگ گھروں سے خود جوق در جوق نکلے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیئے۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی لیہ میں ہسپتال اور روڈز کی بہتری پر وزیر صحت، وزیر مواصلات اور سیکرٹریز کو شاباش
پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کو 400ملین روپے گرانٹ ان ایڈ کی منظوری
پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کو 400ملین روپے گرانٹ ان ایڈ کی منظوری دی گئی ، پی جے ایچ ایف، لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم فیز II کے لئے کی اراضی کے لئے روڈا کو ادائیگی ہوگی
گندم کے کاشتکاروں کو بہت بڑا پیکج
مریم نوازشریف نے کہا گندم کے کاشتکاروں کو بہت بڑا پیکج دینے جارہے ہیں۔
پنجاب میں گندم کے 5لاکھ 14ہزار کاشتکاروں کو فی ایکڑ پانچ ہزار سبسڈی کی ادائیگی مکمل ہوگئی ، گندم کے مزید پانچ لاکھ کاشتکاروں کو تصدیق کا عمل مکمل ہونے کے بعد ادائیگی کر دی جائے گی
کسان کارڈ کے ذریعے دوسرے مرحلے میں 63ارب مہیا، کاشتکاروں نے 18ارب روپے کی کھاد خرید لی ۔
چیف منسٹر ویٹ پروگرام 2025کی منظوری
کابینہ نے چیف منسٹر ویٹ پروگرام 2025کی منظوری دے دی ، پنجاب کی پہلی ”ایئر پنجاب پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی“کے قیام کی منظوری دی گئی ، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سال کے اندر ایئر پنجاب شروع کرنے کا ٹارگٹ دے دیا،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ویپنگ (Vaping) سنٹر بند کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت کردیمزدوروں اور کارکنوں کے لئے”سیفٹی گیئر“ یقینی بنانے کا حکم
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا مزدوروں اور کارکنوں کے لئے”سیفٹی گیئر“ یقینی بنانے کا حکم دے دیا،لیبر ڈیپارٹمنٹ کو ایک ماہ کے اندر ورکرز کے لئے حفاظتی ایس او پیز پر عملدرآمد کا ٹارگٹ دیا
مریم نوازشریف نے کہا مزدور پانچ منزلہ عمارت سے گر کرمر جاتے ہیں،حکومت خاموش نہیں بیٹھ سکتی۔ گٹروں میں صفائی کے لئے اترنے والے ورکرز کو ہر صورت حفاظتی کٹ مہیا کی جائے۔
پنجاب کے نو ڈویژن میں الیکٹرک بسوں کی فراہمی کی منظوری
کابینہ نے پنجاب کے نو ڈویژن میں الیکٹرک بسوں کی فراہمی کی منظوری دے دی،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تمام بڑوں شہر وں میں جلد از جلد چارجنگ سٹیشن قائم کرنے کی ہدایت کردی ۔
پنجاب آٹزم سکول اینڈ ریسورس سنٹر لاہور ایکٹ 2025ء کی منظوری
پنجاب آٹزم سکول اینڈ ریسورس سنٹر لاہور ایکٹ 2025ء کی منظوری دے دی گئی ، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا آٹزم سینٹر میں سب مریض بچوں کو بلا تفریق داخلہ دینے کا حکم دیا
پاکستان کا پہلا نوازشریف میڈیکل سٹی قائم کرنے کے لئے اراضی کی منتقلی کی منظوری
لاہورمیں پاکستان کا پہلا نوازشریف میڈیکل سٹی قائم کرنے کے لئے اراضی کی منتقلی کی منظوری دی ،پانچ ہزار کنال پر مشتمل میڈیل ڈسٹرکٹ میں بلڈ ڈیزیز، بون میرو اور دیگر تمام سپیشلائزڈ سنٹر بنیں گے،نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں پارکس، ہوٹل، فوڈ کورٹ، پلے ایریا اور اربن فارسٹ بھی قائم ہوں گے ،نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں چلڈرن ہسپتال کے قیام کے لئے عالمی شہرت یافتہ ادارے نے رابطہ کر لیا
ارب روپے سے سکولوں میں ضروری سہولتوں کی فراہمی کا ہدف
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے تمام سکولوں میں ضروری سہولتوں کی فراہمی کا ہدف دے دیا،40ارب روپے سے ہر سکول میں کلاس روم، ٹائلٹ بلاک، فرنیچر اور لیبارٹریز بنائی جائیں گی
متفرق پروگرامز کی منظوری
صوبائی کابینہ نے نے لیبر ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹرڈ ورکرز اور کان کنوں کے لئے راشن کارڈ کی منظوری دے دی،صوبائی کابینہ نے لاہور میں 1100بلاسود الیکٹرک ٹیکسی کی فراہمی کی منظوری دے دی،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا لیہ میں میڈیکل کالج کے قیام کے لئے ضروری اقدامات کرنے کا حکم دے دیا ، بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اداروں کی ذمہ داریوں کا تعین کرنے کے لئے پنجاب کی پہلی چائلڈ پروٹیکشن پالیسی کی منظوری دے دی ،اٹک ڈسٹرکٹ کورٹس میں حملے میں جاں بحق ہونے والے ورثا کے لئے سپیشل گرانٹ ان ایڈ کی منظوری ،چھانگا مانگا وائلڈ لائف، لال سونرا، نیشنل پارک میں ایکو ٹورازم کے پراجیکٹ کی منظوری دے دی ، لاہور میں بس شیلٹرز کی تعمیر و مرمت اور اپ گریڈیشن کی منظوری،ٹھوکر نیاز بیگ اور ریلوے اسٹیشن پرالیکٹر ک بسوں کے لئے ڈپو بنانے کی منظوری بھی دی گئی 100ارب روپے چیف منسٹر پنجاب سپیشل فنانسنگ فیسلیٹی کی منظوری
فلور ملوں اور فوڈ گرین لائسنس ہولڈرز کی معاون کے لئے 100ارب روپے چیف منسٹر پنجاب سپیشل فنانسنگ فیسلیٹی کی منظوری دے دی ،کاشتکار کی سہولت کے لئے الیکٹرانک ویئر ہاؤس ریسیٹ سسٹم (EWR)کے نفاذ کی منظوری دی گئی