پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

پاکستان  اسٹاک  ایکسچینج  میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا، 100 انڈیکس تقریباً 800 پوائنٹس  اضافے  سے  ایک لاکھ 40  ہزار  بھی  ہوا  لیکن کاروبار کا اختتام 165 پوائنٹس کمی پر ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا تھا۔ میونچول فنڈز، بینکس اور انشورنس کے شعبوں میں کاروبار کے آغاز سے خریداری کا رجحان تھا۔

انڈیکس نےکاروبار کے آغاز پر دن کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 40 ہزار 202 بنائی، تاہم وہ اس اضافےکو برقرار نہ رکھ سکا اور باقی ماندہ دن میں انڈیکس کبھی منفی کبھی مثبت ہوتا رہا۔

100 انڈیکس نےکاروبار کا اختتام 165 پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ 39 ہزار 254  پرکیا ہے۔

 بازارمیں آج 65 کروڑ شیئرز کے سودے 32 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 5 ارب روپے بڑھ کر 16 ہزار 635 ارب روپے ہوگئی ہے۔

Related posts

پاکستان نے 1200 ارب روپے کا قرض مقررہ مدت سے پہلے ادا کردیا

حکومت نے مالی سال 2025-26 کے دوران پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی مد میں ریکارڈ وصولیاں کی

ایل این جی کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ کر دیا گیا