گیس سیکٹر کے 2800 ارب کے گردشی قرض پر قابو پانے کیلئے نئی حکمت عملی تیار

اسلام آباد:گیس سیکٹر کے 2800 ارب روپے کے گردشی قرضے پر قابو پانے کیلئے نئی حکمت عملی تیار کی گئی ہے جس کے لیے ٹاسک فورس سرگرم ہے۔

حکومت نے لیوی و گیس نرخ بڑھانے سے انکار کر دیا ہے اور عام صارفین کو بچا کرگیس سیکٹر کی سرکاری کمپنیوں کے منافع کو استعمال کر کے قرضہ ختم کیا جائے گا جس کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

ماضی میں اس طرز کی اسکیم پر آئی ایم ایف نے اعتراض کیا تھا، خامیوں کو دور کرکے نیا پلان تیارکیا گیا ہے ۔ 

حکومت نے بجلی کے شعبے کے مسائل حل کرنے کے بعد اب گیس سیکٹر کے 2800 ارب روپے کے سرکلر ڈیٹ کو ختم کرنے کے لیے پاور سیکٹر کی ٹاسک فورس کو نئی ذمہ داری سونپ دی ہے، جو فی الحال اپنی حکمت عملی کو خفیہ رکھے ہوئے ہے۔

اس سے قبل پیٹرولیم ڈویژن نے معروف آڈٹ فرم KPMG کو ہدایت دی تھی کہ وہ گیس سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ کے مسئلے کے حل کے لیے تجاویز مرتب کرے۔

KPMG نے بھی بجلی کے شعبے کی طرز پر یہ تجویز دی کہ یہ بوجھ گیس صارفین پر منتقل کیا جائے۔

Related posts

مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی کے اثرات: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کاروبار عارضی طور پر معطل

جنگی صورتحال کے باعث قطر سے ایل این جی سپلائی متاثر، پاکستان کو لوڈ منیجمنٹ کا سامنا

مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی مندی، سرکٹ بریکر نافذ