حافظ آباد، حالیہ بارشوں سے پاسکو کے گوداموں میں ذخیرہ کروڑوں روپے مالیت کی گندم خراب ہوگئی

حافظ آباد میں حالیہ بارشوں سے پاکستان ایگریکلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن ( پاسکو) کے گوداموں میں ذخیرہ کروڑوں روپے مالیت کی گندم خراب ہوگئی۔

حالیہ بارشوں سے پاسکو کے گوداموں میں موجود گندم میں کیڑے پڑگئے اور فنگس لگ گئی جبکہ  پاسکو حکام نے خراب اور فنگس لگی گندم سوکھنےکیلئے دھوپ میں ڈال دی۔

ایریا منیجر پاسکو عمیر کا کہنا ہےکہ گندم اور بار دانےکو کتنا نقصان پہنچا ہے، اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلابی گندم کو دھوپ لگوا کرخشک کیا جا رہا ہے، خشک ہوکرگندم قابل استعمال ہوگی، حالیہ بارشوں کے دوران کالیکی،کوٹ سرور اور سکھیکی کےخریداری مراکز کئی روز تک زیر آب رہے تھے۔

Related posts

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، فی تولہ 2 ہزار 400 روپے سستا ہوگیا

آئی ایم ایف شرط: جون 2027 تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقرر

سونے کی قیمت میں 11 ہزار 200 روپے کا بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 65 ہزار 236 روپے کا ہوگیا