سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر، فی تولہ 4 لاکھ 15 ہزار روپے سے تجاوز

کراچی: بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 5 ہزار 400 روپے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 15 ہزار 278 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونا 4 ہزار 629 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 56 ہزار 33 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 54 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 940 ڈالر تک جا پہنچا — جو عالمی سطح پر بھی اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔

Related posts

ایل این جی کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ کر دیا گیا

حکومت نے پیٹرولیم شعبے میں مرحلہ وار ڈی ریگولیشن کا عمل شروع کرنے کی تیاری کرلی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ