وفاقی حکومت نے سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کر دی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کر دی۔ پابندی کے خاتمے کا نوٹیفکیشن وزارتِ تجارت نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد جاری کیا۔

وزارتِ تجارت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سونے کی عالمی تجارت سے متعلق معطل شدہ ایس آر او مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی قیمتی دھاتوں اور زیورات کی درآمد و برآمد سے متعلق چند ترامیم بھی کی گئی ہیں، تاہم فریم ورک برقرار رہے گا جسے مزید شفاف اور خودکار نظام کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ رواں سال مئی میں سونے کی اسمگلنگ کے بڑھتے ہوئے خدشات کے باعث سونے کی ایکسپورٹ اور امپورٹ پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ وزارتِ تجارت نے 6 مئی 2025 کو سونے کی تجارت کو ریگولیٹ کرنے والا ایس آر او 60 روز کے لیے معطل کیا تھا۔

پابندی کے خاتمے کے بعد سونے کی قانونی تجارت دوبارہ بحال ہو گئی ہے، جبکہ حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ اسمگلنگ کی روک تھام اور نگرانی کے نظام کو مزید سخت کیا جائے گا۔

Related posts

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، فی تولہ 2 ہزار 400 روپے سستا ہوگیا

آئی ایم ایف شرط: جون 2027 تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقرر

سونے کی قیمت میں 11 ہزار 200 روپے کا بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 65 ہزار 236 روپے کا ہوگیا