اسلام آباد: وزیراعظم کی ہدایت پر تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس ریلیف پر کام شروع — چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد: چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر تنخواہ دار طبقے کو ٹیکسوں میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پاکستان بزنس کونسل کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ حکومت بڑی کمپنیوں پر عائد سپر ٹیکس میں کمی کے لیے بھی سنجیدہ ہے اور اس سلسلے میں حکومتی سطح پر مشاورت جاری ہے۔

راشد محمود لنگڑیال کا کہنا تھا کہ ملک میں جتنے زیادہ لوگ ٹیکس نیٹ میں آئیں گے، اتنا ہی ٹیکس ریٹ کم کیا جا سکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت آئندہ مراحل میں بڑی کمپنیوں اور کاروباری اداروں پر عائد سپر ٹیکس کو مرحلہ وار کم کرنے اور بالآخر ختم کرنے پر بھی آمادہ ہے۔

چیئرمین ایف بی آر کے مطابق ٹیکس نظام میں اصلاحات اور ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، تاکہ معیشت کو مضبوط بنیاد فراہم کی جا سکے.

Related posts

پاکستان میں سونے کی قیمت نے نئی تاریخ رقم کر دی، فی تولہ نرخ 4 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز

جولائی تا دسمبر 2025: تنخواہ دار طبقہ انکم ٹیکس کا بڑا بوجھ اٹھانے والا ثابت ایف بی آر کے اعداد و شمار، تنخواہ داروں کا ٹیکس رئیل اسٹیٹ سے دگنا نکلا

وینزویلا کے سیاسی بحران کے اثرات: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی