اسلام آباد – سرکاری محکموں کے بجلی بلوں کی واجبات پونے 3 کھرب روپے تک پہنچ گئیں

ملک میں سرکاری محکموں کی جانب سے بجلی بلوں کی عدم ادائیگی نے صورتحال تشویشناک بنا دی ہے، اور مجموعی واجبات کا حجم بڑھ کر 2 کھرب 70 ارب 18 کروڑ 60 لاکھ روپے تک جا پہنچا ہے۔

پارلیمنٹ میں پاور ڈویژن کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت اور اس کے اداروں کے ذمے 1 کھرب 26 ارب 31 کروڑ 30 لاکھ روپے واجب الادا ہیں، جب کہ صوبائی حکومتوں اور ان کے ڈویژنز کے ذمے 1 کھرب 43 ارب 87 کروڑ 30 لاکھ روپے کی رقم باقی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 31 اگست 2025 تک مختلف سرکاری اداروں پر بقایا جات درج ذیل ہیں:
• وفاقی حکومت اور اس کے ادارے: 36 ارب 40 کروڑ 40 لاکھ روپے
• آزاد جموں و کشمیر: 63 ارب 59 کروڑ 70 لاکھ روپے
• اٹانومس باڈیز: 19 ارب 96 کروڑ 40 لاکھ روپے
• لوکل باڈیز: 6 ارب 34 کروڑ 10 لاکھ روپے
• صوبائی حکومتیں اور ان کے ڈیپارٹمنٹس: 68 ارب 32 کروڑ روپے

مزید یہ کہ دیگر ذیلی اداروں پر بھی بھاری واجبات موجود ہیں:
• اٹانومس باڈیز: 20 ارب 64 کروڑ 70 لاکھ روپے
• لوکل باڈیز: 7 ارب 30 کروڑ 80 لاکھ روپے
• سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ: 12 ارب 30 کروڑ 60 لاکھ روپے
• ٹی ایم اے: 12 ارب 29 کروڑ 20 لاکھ روپے

پاور ڈویژن کے مطابق واجبات کی بڑھتی ہوئی رقم نہ صرف وصولیوں کے نظام پر سوال اٹھاتی ہے بلکہ توانائی کے شعبے میں مالی بحران کی شدت بھی واضح کرتی ہے.

Related posts

حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صاف پانی کی فراہمی سے متعلق ایک خصوصی اجلاس

فوجی جوانوں کی قربانیوں کو پیسوں میں تولنا تکلیف دہ ہے، اپنے بیٹوں کو بارڈر پر بھیج کر دکھائیں: عظمیٰ بخاری